27 مئی، 2024، 11:12 PM

رفح پر حملہ عام شہریوں کے لئے نہایت خوفناک واقعہ تھا، اقوام متحدہ

رفح پر حملہ عام شہریوں کے لئے نہایت خوفناک واقعہ تھا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی ایک سینیئر اہلکار نے رفح واقعے کو فلسطینی شہریوں کے لئے نہایت ہولناک واقعہ قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی رپورٹر "فرانسیکا البانیس" نے زور دے کر کہا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ میں نسل کشی کی مرتکب ہوئی ہے۔

فرانسسکا البانیز نے مزید کہا کہ کل جو کچھ رفح میں ہوا وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے لئے نہایت خوفناک واقعہ تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان جرائم اور انسانی ہلاکتوں کو روکا جا سکتا تھا لیکن صیہونی حکومت کا عالمی مواخذہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ جرائم بدستور جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد کرانے کی کوئی طاقت موجود نہیں ہے اور یہ مسئلہ اس عدالت کے رکن ممالک کے لئے قابل توجہ حد تک ایک چیلینج ہے۔

News ID 1924346

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha